ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل اشفاق کیانی نے افغانستان میں حال ہی ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں اسلام آباد کے ملوث ہونے پر مبنی امریکہ کے الزام کے بعد آج برطانیہ کا اپنا سرکاری دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اشفاق کیانی کو برطانوی وزیر دفاع سے خصوصی ملاقات کرنا تھی۔ واشنگٹن نے افغانستان میں نیٹو کے اڈے اور کابل میں امریکی سفارت خانے پر حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ پاکستان کے فوجی حکام نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوۓ پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس الزام کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوۓ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی سطح کم کردیں.............
/169